اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے معاملے روزبروز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے ملک میں 557 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
سی ایس ایس ای کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے 43 ہزار 847 متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے۔
دوسری جانب چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 78 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس میں سے 74افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین کے صوبہ ہبوئی میں پیر کو کورونا وائرس سے سات افراد کی موت ہوگئی۔
ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 335 ہوگئی ہے۔
برطانیہ میں وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان کرتجاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے967 نئے معاملہ سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں وبا سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6650 ہوگئی ہے۔
قابل غورہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے کورونا وائرس کے کیس شروع ہوئے تھے اور اب یہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنے پاؤں پھیلا چکا ہے۔
342